55

ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ملنا اعزاز، نبھانے کیلئے تیار ہوں، مصباح الحق

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس رپورٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز بیٹسمین مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی ٹیم

کا ہیڈ کوچ اور مایہ ناز فاسٹ بالر وقار یونس کو تین سال کیلئے باولنگ کوچ مقرر

کر دیا، جبکہ مصباح الحق نے عہدہ ملنے پر اپنا پیغام بھی جاری کر دیا ہے جس

میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم ترین ذمہ داری سونپے جانے

کو اپنے لئے اعزاز قرار دینے سمیت اسے احسن طریقے سے انجام دینے اور

قومی ٹیم کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا

اپنے جاری کردہ پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کی اپنی ذمہ داری ادا کرنے

کیلئے پوری طرح تیار ہوں، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ہیڈ کو چ کی ذمہ

داری میر ے لیے ایک چیلنج ہو گا، امید ہے اسے پوری طرح نبھائوں گا۔ ادھر پی

سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس سری لنکا کے خلاف

سریز سے ہی کوچنگ کے کام کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ

کھیلنے سے معذرت کرتے ہوئے ونڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر

کرنے سمیت میچوں کا شیڈول بھی پی سی بی کو دیدیا ہے، قبل ازیں سری لنکن

میڈیا نے دعویٰ کیا تھا سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں

کھیلے گی اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے جس پر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر سری لنکن کرکٹ بورڈ

کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پی سی بی کا موقف تھا یہ سیریز تو

پاکستان کی ہوم سیریز ہے، سری لنکن وزیر کھیل کس حیثیت میں اعلان کررہے

ہیں۔