53

عبدالغنی سمیت 7 گرفتار ملزموں کی 10 ارب سے زائد کی پلی بارگین اپیل منظور

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم عبدالغنی سمیت 7

ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔جعلی اکاؤنٹ کیس میں

سابق صدر آصف علی زرداری سمیت کئی افراد گرفتار ہیں جن میں اومنی گروپ

کے سربراہ انور مجید، ان کے بیٹے عبدالغنی مجید بھی شامل ہیں، جعلی اکاؤنٹ

کیس کے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خْردبرد کے معاملے پر 7

ملزمان نے پلی بارگین کرلی ہے۔ملزمان نے 10ارب 66کروڑ53لاکھ مالیت کی

266 ایکڑ رقبہ اراضی قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا

ہے ،جن گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی ان میں عبدالغنی، حماد شاہد، طارق

بیگ، محمد اقبال ، محمد توصیف، عامر اور سراج شاہد شامل ہیں ۔ چیئر مین نیب

جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر

لی ہے ، حتمی منظوری مقامی احتساب عدالت دیگی ۔