74

فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے میرٹ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے،جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے. ملک کو آگے لے جانے

کے لیے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سندھ سے تعلق رکھنے والے

یوتھ ونگ کے وفد نے ملاقات کی۔ سندھی نوجوانوں نے آرمی چیف کو سندھی

ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ نوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔

اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا

تھا کہ پاکستان بنانے میں سندھ کا اہم رول اور ملک کی تعمیر میں اہم کردار ہے۔

سندھ کے جوان محنتی، وفادار اور ہمارے بہترین سپاہی ہیں۔ پاکستان کا مستقبل

نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ صرف نوجوان تبدیلی لا سکتے ہیں اور آپ کو ضرور

لانی چاہیے۔ پاکستانی نوجوان ملک کی سمت کا تعین کریں گے۔ جنرل قمر جاوید

باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا اسے وہاں لے کر

جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے، اگر ہم خود کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے

تو کوئی مدد نہیں کرے گا،نوجوانوں نے ہی بطور لیڈر ملک کی سمت کا تعین کرنا

ہے،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، سندھ پاکستان کی جان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے جوان جفاکش ، محنتی اور وفادار ہیں، پاکستان کو بنانے

میں سندھ کا بہت اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پوچھا گیا کہ پاک فوج

نے کیسے دہشت گردی کو شکست دی، پاک فوج کے جوان ایسے ہیں جن سے

پسینہ مانگا تو انہوں نے خون دیا، ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔،

ہماری مائیں ایسی ہیں جن کے بچے ہر لمحہ اپنی جانیں ملک پر قربان کرنے کو

تیار ہوتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، میرٹ سے ہی ملک

ترقی کرتا ہے، سپاہی کو یہ نہیں کہا جاتا آگے بڑھو، ہمیشہ کہا جاتا ہے’’فالومی‘‘،

پاکستان کو میرٹ کی بنیاد پر ہی آگے لے جایا جا سکتا ہے۔