93

تنازع کشمیر،سعودی عرب ، امارات متحرک ،دونوں وزراء خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے

خلاف شدید احتجاج کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مسئلہ کشمیر

پر متحرک ہوگئے‘ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے

وزیر خارجہ عبداﷲ بن زید بن سلطان النہیان آج پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستان

کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوںکے بعد یہاں سے بھارت جائیں گے جہاں پر وہ

بھارت کی اعلیٰ قیادت سے مل کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دوطرفہ

تعلقات پر پر گفتگو کریں گے۔ ۔سعودی سفارت خانے کے مطابق عادل الجبیر

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے

ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیر مملکت برائے خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوگی۔سعودی سفارت خانے کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں

میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔ دوسری طرف

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداﷲ بن زید بن سلطان النہیان بھی

آجپاکستان پہنچیں گے وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود

قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گئے جس میں وہ بھارت

کی مقبوضہ کشمیر کی خصوصیء حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کی

موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر یں گے ۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے

کے بعد دونوں وزراٗ خارجہ بھارت جائیں گے جہاں پر وہ بھارتی وزیر اعظم

نریندر مودی اور اعلیٰ بھارتی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ

کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی ۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں

بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا عالمی

رہنما وں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی

عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنما وں کے درمیان ٹیلی فون

پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیاگیا۔رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی

ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں نے باہمی

امورپرگفتگواور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی

عہد کو کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے

تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔