75

پی ٹی آئی کارکن بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کو نہیں جانتے،فواد چودھری کا انکشاف

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ

پاکستان تحریک انصاف کے لوگ بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو نہیں

جانتے وہ تو پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے ہیں،ہمارے لیے چیلنج حزب اختلاف نہیں

گورننس ہے اور اگر آپ گورننس سے مطمئن نہیں ہیں تو اس کا مطلب آپ وزیر

اعلی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ایک انٹر ویو میں فواد چودھری نے کہا کہ

سول اور ملٹری کے تعلقات مثالی ہیں لیکن سول اداروں کی حالت بہتر نہیں ہے

حکومت کو چاہئے کہ سول اداروں میں بہتری لائے کیونکہ جس ادارے کی حالت

اچھی ہو گی اسی کا پلڑا بھاری ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ججز کی تعینات پر بھی

اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ میرٹ پر نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے قومی

احتساب بیورو (نیب)قانون میں تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

قانون کسی ایک خاص طبقے کیلئے نہیں بدلنا چاہیے کہ بے گناہ کو سزا ہو اور

گناہ گار بچ جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو پرائیویٹ لوگوں سے دور رکھنے کی

کوشش کی جا رہی ہے تاہم وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔فواد چودھری نے حکومتی

فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم ہمارے باس ہیں اور ان سے احترام کا

رشتہ ہے، اس لیے ان کی ہر بات مانتے ہیں ورنہ بہت سارے فیصلوں سے اتفاق

نہیں ہوتا لیکن مجبورا ماننا پڑتا ہے۔