69

وزیراعظم کا ہر ٹویٹ مودی کے ناپاک عزائم کیلئے تازیانہ ہے، شہریار آفریدی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی

نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر ٹویٹ اور آرٹیکل مودی کے ناپاک

عزائم کیلئے تازیانہ ہے، عمران خان قلم کے ذریعے جہاد کرکے نئی تاریخ رقم

کررہے ہیں،عمران خان مودی، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی فوج

کے اعصاب پر سوار ہیں،مودی کشمیر پر قبضہ کے بعد آزادکشمیر اور گلگت پر

بھی قبضہ کرکے سی پیک منصوبے کا خاتمہ چاہتا ہے ،جسے کبھی کامیاب نہیں

ہونے دینگے ۔ منگل کو کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر

سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کو میڈیا کے تمام

ذرائع استعمال کرکے مودی کے ہندتوا ایجنڈے کو بے نقاب کررہے ہیں۔