73

حکومت ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ ‘سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ ‘سے خاطر خواہ

فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے اور اب تک صرف 3کروڑ ڈالرز جمع کیے ہیں،اس

حوالے سے جب خصوصی سیکریٹری خزانہ اور سرکاری ترجمان عمر حمید سے

رابطہ کیا گیا اور ان سے پی بی سی کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا

کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سکیورٹیز ٹریڈنگ کا مسئلہ ہے جس میں توسیع

کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سکیم جاری ہے اور 30 جون 2019ء کو

صرف اشتہاری مہم ختم ہوئی ہے۔پی بی سی پر حکومت نے تین سال اور پانچ سال

کی مدت پر بالترتیب 6.25اور6.75فیصد شرح منافع رکھا ہے، حکومت بیرون

ممالک اہم مقامات پر پی بی سی جاری نہیں کرسکتی کیونکہ وزارت خزانہ نے

امریکہ ، برطانیہ اور دیگر اہم ممالک سے اجازت نہیں لی ہے۔