185

سینیٹر رحمن ملک کیخلاف ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی شکایت مسترد کردی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی شکایت مسترد

بھارت کی درخواست پر ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما

اور سینیٹر رحمان ملک کا ذاتی اکائونٹ بلاک کرنے سے انکار کرتے ہوئے انڈیا

کی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی

سرکار کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنی سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی پی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کے

ذاتی اکائونٹ کو بلاک کرے، تاہم ٹوئٹر انتظامیہ سے ایسا کرنے سے انکار کرتے

ہوئے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بھارتی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد

قرار دے دیا۔ بھارت نے رحمان ملک کا اکائونٹ بلاک کرنے کی درخواست کی

تھی۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے ای میل میں سینیٹر رحمان ملک کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت کا

الزام بے بنیاد ہے، ہم نے شکایت کا بغور جائزہ لیا اور کسی قسم کی خلاف ورزی

نہیں دیکھی جس کی وجہ سے آپ کا اکائونٹ بند کیا جاتا۔

بھارتی شکایت مسترد