60

اچھے لوگوں کی تعیناتی سے بڑے ٹیکس دھندہ کی تعداد بڑھی، شبر زیدی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن کامرس رپورٹر)

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ماضی میں

ایف بی آر کے بہترین افسران کو لارج ٹیکس پیئرز یونٹ میں تعینات کیا گیا۔ ایک

بیان میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا بہترین افرادی قوت کی تعیناتی سے

بڑے ٹیکس دھندہ کی تعداد بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اب چیلنج

کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ

مستقبل کی حکمت عملی یہ ہے کہ بہترین افسران کو وہاں تعینات کیا جائے جہاں

ٹیکس ادائیگی کم ہے اس پالیسی کی بدولت ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھنے کے

ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا جو ملکی معشیت کے استحکام کا سبب بنے

گا۔