43

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے،جس

کے بعد ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں واقعہ کربلا پر

روشنی ڈالی جائے گی اور حق و باطل کے درمیان بپا ہونیوالے اس معرکے کو

بیان کیا جائے گا ، علما کرام اور ذاکرین سیرت امام حسین علیہ سلام اور واقعہ

کربلا پر روشنی ڈالیں گے. ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے، جس

کے بعد ملک نئے اسلامی سال 1441 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں

وزارت مذہبی امور کا نمائندہ، محکمہ موسمیات، سپارکو اور نیوی کے ماہرین نے

بھی شرکت کی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں

سے چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔یکم

محرم الحرام 1441 ہجری اتوار یکم ستمبر کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 10 محرم

بروز منگل 10 ستمبر کو ہو گا۔