57

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے 63 پیسے تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5

روپے 63 پیسے تک کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یکم ستمبر

سے پٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے فی لٹر

ہو جائے گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 33 فی لٹر کمی سے 127 روپے 14 پیسے

فی لٹر ہو جائے گا،مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لٹرسستا ہونے کے بعد 99

روپے 57 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا۔لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی

کیساتھ 91 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔دوسری طرف پنجاب اور اسلام آباد

میںسی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا، سی

این جی کی نئی قیمت 85 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔