54

کراچی میں ڈاکٹر حیدر عسکری ٹارگٹ کلنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سٹاف مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈاکٹر حیدر عسکری

شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں معروف ڈاکٹر حیدر عسکری کے

بہمانہ قتل کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آ گئی، مقتول کو موٹرسائیکل سوار

ملزمان نے نشانہ بنایا۔ کراچی کی علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے

قریب ان کو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش 2 دہشت گردوں نے فائرنگ کا

نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوٹیج میں ڈاکٹر حیدر عسکری جب گھر

سے نکلے تو قریب موجود ملزمان نے انکی کار روکنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ٹارگٹ کلنگ میں تیزی، پی ٹی آئی کے 2 کارکن قتل

ڈاکٹر عسکری نہ رکے اور آگے جانے کی کوشش کی تو ایک ملزم نے پیچھے

سے فائر کردیا۔ سی سی ٹی وی میں ملزمان اطمینان سے کارروائی کے بعد فرار

ہوتے دکھائی دیتے ہیں، تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ موقع سے 30 بور پستول کا

ایک خول ملا جس کا فرانزک کرلیا گیا ہے، یہ ہتھیار ماضی میں کبھی استعمال

نہیں کیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ

انسداد دہشتگردی اور قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔ پولیس کے مطابق

مقتول سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں ماہر امراض قلب تھے۔