52

سی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے40 پیسے فی کلو کمی

Spread the love

اسلام آباد ( جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر ) سی این جی

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں 4.40 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ سی این

جی ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور اور پنجاب میں اس کی قیمت 4.40 روپے

کمی کے بعد 85.50 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 85.40 روپے

مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی این جی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم

یاد رہے قبل ازیں وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا

اعلان کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزرات خزانہ کے نوٹیفکیشن میں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 5 روپے 63 پیسے کمی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ

ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے

63 پیسے اور مٹی کے تیل میں 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر، ہائی

اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت

91 روپے 89 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے

فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا یکم ستمبر 2019

سے اطلاق بھی ہو گیا ہے۔