pakistan indiak kartarpur coridor jtnonline 47

حالات کچھ بھی ہوں کرتار پور راہداری منصوبہ بروقت مکمل کرینگے، اعجاز شاہ

Spread the love

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا

کہنا ہے سابق حکمران کرپٹ اور حرام کھاتے تھے جو ملک کو لوٹ کر کھا گئے،

اللہ حرام کھانے والے حکمرانوں سے بچائے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود

کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل کرینگے،ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ننکانہ

میں شجر کاری مہم کے دوران 550 پودے لگانے کی مہم کی افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقر یب میں صدر پاکستان سکھ کونسل سردار مستان سنگھ

نے بھی شرکت کی، تقریب میں ملکی ترقی و سلامتی، امن و امان اور کشمیری کی

آزادی کیلئے دعا بھی کی گئی،اعجاز شاہ کا کہنا تھا بابا گورونانک کے 550 ویں

جنم دن کی تقریبات سکھ کمیونٹی کیساتھ مل کر منائیں گے، اکتوبر میں عمران خان

بابا گورو نانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ننکانہ میں رکھیں گے۔ پاکستان

میں تمام مذاہب کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتو ں کے حقوق کا

تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کا تحفظ ہر قیمت پر

یقینی بنارہا ہے، کشیدگی کے باوجود کرتار پور راہداری منصوبہ بروقت مکمل کر

لیا جا ئے گا ۔