41

اپنے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے،جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھے

اپنے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پور اترے ہیں۔ پاک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہفتہ کے روز

ہیڈ کوارٹرز لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

آرمی چیف نے افسروں او ر جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں فوج کی آپریشنل

تیاریوں اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر اپنے خطاب میں

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ انہیں اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم

کی توقعات پر پورا اترے ہیں پاک فوج ثابت قدم ہے دہشت گردی کے خلاف

آپریشنز نے نے پاک فوج کو سخت جان بنادیا اور جنگ لڑنے والی بہترین فوج

بنا دیا ہے ہم ہر موقع پر ثابت قدم رہے ہم پر عزم ہیں اور پر عزم رہیں گے۔