138

کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کاز کی جنگ لڑوں گا،وزیراعظم عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر قوم جمعہ کو

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر

رہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس میں یوم یکجہتی کشمیر

کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ

کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کاز کی جنگ لڑوں گا۔ پاک فوج پوری

طرح تیار ہے، اگر بھارت کی طرف سے کوئی حرکت کی گئی تو اینٹ کا جواب

پتھر سے دیں گے، نریندر مودی تکبر میں آ کر جو کر بیٹھا ہے اس کے بعد کشمیر

آزاد ہوگا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کسی صورت نہیں دبایا جا سکتا، پوری

قوم یک آواز ہو کر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی حکومت اور

عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کسی صورت نہیں

دبائے جا سکتے۔ کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جمعہ کو

یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہا جس کے

آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے۔ پاکستان اورکشمیر کے ترانے بھی

بجائے گئے۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام

ٹریفک رک گئی، ٹرینیں بھی ایک منٹ کے لئے رکی رہیں، پاکستان بھر میں عوام

نے نصف گھنٹہ کے لئے کھڑے ہو کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم اور چاروں وزراء اعلی نے ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ سیکرٹریٹ کے

سامنے جمع ہونے والوں کی قیادت کی۔وزیر اعظم کی کال پر نماز جمعہ سے قبل

ملک بھر میں عوام اپنے مقام کار، دفاتر کی عمارتوں، گھروں، مارکیٹوں، شاپنگ

مالز سے باہر آ کر قریبی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوئے جبکہ ملک بھر کے

ریلوے سٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں اور بھارتی مظالم کو بے نقاب

کیا۔