99

پاکستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کا ایل اوسی کا دورہ

Spread the love

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کو لائن آف

کنٹرول کا دورہ کرایا گیا اور بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے

سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ

پاکستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرایا گیا

اور بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بریفنگ دی

گئی، صحافیوں نے شہریوں سے گفتگو کی اور اس بارے میں معلومات بھی

حاصل کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ

کشمیر میں اب تک کرفیو برقرار ہے جس سے بھارتی مظالم کو چھپانے کی

کوشش کی جاری ہے ۔