233

ایک ماہ میں بینکوں سے 711ارب روپے نکلوالیے گئے

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نوٹسز کے خوف سے کمرشل

بینکوں کے ڈیپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711ارب روپے نکلوا لیے گئے

جب کہ سب سے زیادہ کمی کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں دیکھی گئی۔

جمعرات کے روز سٹیٹ بینک نے بتا یا کہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران

کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس میں موجود رقم میں مجموعی طور پر 710ارب

95کروڑ 20لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈیپازٹس کا مجموعی حجم

137کھرب 47ارب 35کروڑ روپے رہ گیا،ایک ماہ میں بینکوں میں کنسٹریکشن

سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں تقریبا 15فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس

میں 9.5 فیصد، اور کامرس اور ٹریڈ والوں کے ڈیپازٹس میں 5فیصد کمی دیکھی

گئی،جولائی کے دوران کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈیپازٹس میں سے 45ارب

روپے نکلوائے گئے اور ان کا حجم 260ارب 69کروڑ روپے رہ گیا۔