260

کشمیربنے گا پاکستان، یوم دفاع و شہدا تقریبات کا حصہ، میجر جنرل آصف غفور

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے یوم ِ دفاع و شہدا 2019

شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

اہل پاکستان شہیدوں کے لواحقین سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ آئی ایس پی

آر میں یوم ِ دفاع و شہدا 2019 کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر

سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ کانفرس میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات

سے متعلق بات چیت ہوئی اور پروگرام ترتیب دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر

جنرل آصف غفور نے شرکا کانفرس کو بتایا کہ پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے

گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائے گا، گزشتہ سال بہت

اچھا رسپانس رہا، ہر شہید کو یاد کیا گیا، امسال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔

پڑھیں: یوم پاکستان، ارض پاک کی دفاع صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ

میجر جنرل آصف غفور نے کہا عوام سے درخواست ہے وہ شہیدوں کے لواحقین

سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں، گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر

آویزاں کی جائیں، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔ میجر جنرل آصف

غفور نے بتایا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی تاہم فارمیٹ میں

تبدیلی کے باعث امسال سے یہ تقریب شام کے بجائے دن میں ہو گی، تقریب میں

صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کریں گے، آرمی چیف جی ایچ کیو میں

یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھانے کے علاوہ شہدا کے لواحقین

اور غازیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا اسی

طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہونگی، یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں

میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ کشمیر بنے گا پاکستان تقریبات کا حصہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی غلطی سے کشمیر کو آزادی کا موقع مل گیا، عمران خان

وزیراعظم کے اعلان کردہ کشمیر آور کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے

مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے

گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہوں پر اکٹھی ہو کر کشمیریوں کے

ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا

بھی بھرپور شرکت کرے گا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں ریلیوں کا سلسلہ جاری

دوسری طرف ملک بھر میں نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

نکالی جا رہی ہیں۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادی تک مظلوم کشمیریوں

کی ہر محاذ پر حمایت جاری رہے گی۔ ڈاکٹروں نے کشمیری لباس پہن کر فیصل

آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الائیڈ ہسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اوکاڑہ میں

مختلف سکولوں کے طلبہ نے اظہار یکجہتی کے لئے واک میں حصہ لیا۔ شجاع

آباد میں گورنمنٹ ہائی سکول کے طلبہ بھی اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلے۔

وہاڑی میں بھی علم وہنر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں طلبہ کثیر

تعداد میں شریک ہوئے۔ چنیوٹ میں نکالی گئی ریلی میں پروفیسرز اور سٹوڈنٹس

نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جیکب آباد میں مزدور شہری اتحاد نے کشمیری

عوام سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر

مودی کیخلاف نعرہ بازی کی۔ خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس کے زیر اہتمام

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ شرکا ریلی نے کشمیر بنے گا

پاکستان کے نعرے لگائے۔ عمر کوٹ میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ریلی

کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے

نعرے لگائے۔ مقررین کا کہنا تھا ہم کشمیریوں کے ہر دکھ درد میں شریک ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور