123

بھارتی فوج کی فائرنگ ،گولہ بار ی ،خا تو ن زخمی،انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Spread the love

سیری،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کھوئی رٹہ سیکٹر

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی گھروں کی

کھڑکیاں دروانے لرز اٹھے ، بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،60 سالہ

خاتون زخمی ہو گئیں، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پر دشمن کی گنوں نے

خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے سرحدی گائوں ٹائیں ،

کینٹھی ، جگالپال ، ججوٹ بہادر ، کٹہڑہ میں بھارتی فوج نے صبح کے وقت اچا

نک سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ،بھارت کی سول آبادی کو

نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے مختور بیگم ساکن کینٹھی

عمر 60 سال زخمی ہو گئی اور گھر کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ، شدید

زخمی معمر خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتا ل کھو ئی رٹہ منتقل

کر دیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے ،فائر نگ اور گولہ باری سے گھروں

کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی

کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے

خاموشی اختیار کر لی ۔دریں اثناء پاکستان نے دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی

کمشنر کو طلب کر کے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید

احتجاج کرتے ہوئے کہاہے بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری

آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں،جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ

بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین قوانین کی خلاف

ورزی ہے، بھارت 2003کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے،بھارت اقوام متحدہ

کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔بدھ

کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی جی ساؤتھ ایشا و

سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا ۔ایل او سی پر سیز

فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہابھارتی

افواج نے ایل او سی کے نیکرون اور چیری کوٹ سیکٹرمیں گزشتہ روز بلااشتعال

فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 45سالہ بزرگ عبدل جلیل اور

تین سالہ نوشین شہید ہوئے،بھارتی فوج کے فائرنگ سے چار معصوم شہری بھی

زخمی ہوئے۔بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری

اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی کی طرف سے دو ہزار سترہ سے جنگ بندی

کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔ بھارت ان دو سالوں میں 1970مرتبہ جنگ

بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی طرف سے جنگ

بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارتی خلاف

ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ بھارت اپنی افواج کو جنگ

بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر

بھارت امن برقرار رکھے۔بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی

قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔