128

کوہاٹ، او جی ڈی سی ایل کی تیل و گیس نئے ذخائر کے دریافت کی نوید

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( او جی ڈی سی ایل ) نے اہل پاکستان کو صوبہ

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ہونے کی نوید سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ میں بتایا گیا

ہے کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ

ایک کروڑ 27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔ دریافت سے یومیہ 240

بیرل خام تیل حاصل ہوگا-

جوائنٹ وینچرمنصوبے میں اوجی ڈی سی ایل اور دیگر کمپنیاں سرمایہ کار

منصوبے میں 50 فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50 فیصد جوائنٹ

وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔ واضح رہے چند سال قبل بھی صوبہ خیبر

پختونخواہ کے ایک اور جنوبی ضلع کرک میں گرگری کے مقام پر تیل اور گیس

کے وسیع ذخائر کی دیافت ہوئی جس سے صوبے کی پوری جنوبی پٹی میں رہائش

پذیر شہری آبادی ہی نہیں صنعتیں بھی مستفید ہو رہی ہیں جبکہ پنجاب صوبہ کے

بھی کئی ایک علاقوں کو یہاں سے گیس کی سپلائی کی جارہی ہے، حالیہ ذخائر

کی بدولت صوبہ خیبر پختونخوا کے تیل و گیس کی پیداوار نہ صرف خود کفیل

ہونے بلکہ بڑا ذریعہ آمدن ہونے کے بھی قوی امکان ہیں-

یہ یاد رہے کہ 24 مارچ 2019 کو وزارت پٹرولیم کی سامنے آنےوالی دستاویزات

میں ملک میں توانائی کی طلب میں اضافہ، نئے ذخائر کی تلاش میں حکومتی

غفلت، تیل و گیس کے موجودہ ذخائر تیزی سے ختم ہونے کے چونکا دینے والے

انکشافات سامنے آئے تھے کہ تیل اور گیس کے موجودہ ذخائر صرف 13 سال

کیلئے رہ گئے ہیں-

تیل گیس ذخائر دریافت