110

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے باکسرعامرخان کا دورہ ایل اوسی

Spread the love

جہلم ویلی/چکوٹھی(سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر

عامر خان کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دورہ۔چکوٹھی بازار میں تاجروں اور

عوام علاقہ نے ہار ڈال کر عامر خان کا استقبال کیا۔ انہوں نے نے متاثرین ایل او

سی سے ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ میرا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔امن کا پیغام لے کر ایل او سی پر آیا

ہوں۔امن سے ہی خطہ ترقی کرسکتا ہے۔ایل او سی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی

جارحیت کے متعلق واپس انگلینڈ جاکر سب کو آگاہ کروں گا۔ اس موقع پر انہوں نے

کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔بعدازاں انہوں نے چکوٹھی بازار کا

بھی دورہ کیا عوام علاقہ میں گھل مل گے اور ان سے خیریت دریافت کی۔اس موقع

پر تاجران اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایل او سی پر روانگی سے

قبل ایک پیغام میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر مقبوضہ کشمیر

کی صورتحال کو صرف ٹیلی ویژن پر دیکھا ہے۔ مقبوضہ وادی کو دیکھ کر

محسوس کیا کہ کشمیریوں پر شدید نوعیت کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں لہذا اس

مظلوم قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے خود ایل او سی پر جاوں گا۔ایک ٹوئٹر پیغام

میں عامر خان نے ایل او سی جانے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا

شکریہ بھی ادا کیا ہے۔