105

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 262 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

Spread the love

قصور(جے ٹی این آن لائن بیورورپورٹ) حضرت بابا بلھے شاہؒ

عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 262 ویں سالانہ عرس کی تقریبات

شروع ہو گئیں۔ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے

رسم چادر پوشی سے عرس تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف

ذوالفقار احمد گھمن، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈپٹی

کمشنر قصور اظہر حیات، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن

اوقاف رائو ندیم اختر سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سالانہ عرس تقریبات

کے پہلے روز مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور پھرچادر پوشی کی گئی۔

اس موقع پربھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی، محکمہ

اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے”حضرت بابا بلھے شاہٌ عالمی کانفرنس”

کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کی

شرکت کی۔

پڑھیں: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کاعرس، لاکھوں زائرین کی سیہون حاضری

نماز عشاء کے بعد محفل مشاعرہ جبکہ رات 12 بجے محفل نعت خوانی کا انعقاد

کیا گیا جس میں معروف نعت خوانوں نے نبی کریمْ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش

کیا، آج بروز پیر 25 اگست کو بعد نماز عشا محفل سماع ہوگی جبکہ کل بروز منگل

26 اگست جو عرس مبارک کا آخری روز ہوگا بھی بعد نماز عشاء ہونیوالی مرکزی

محفل سماع کی صدارت سید پیر علی حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین خواجہ دائم

حضوری قصوری کرینگے، نقابت کے فرائض الحاج شوکت نقشبند ی تاحیات

چیئرمین پریس کلب قصور انجام دیں گے اور ملک کے معروف قوال عارف فیروز

کلام بلھے شاہٌ پیش کریں گے، آخری نشست میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے مشائخ

عظام اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت ہوگئی اور رات تین بجے

قوالی کے رنگ پر تمام تقریبات اختتام پذیر ہو جائینگی۔ تین روزہ تقریبات میں

صوبائی وزرا کی بھی شرکت ہوگی۔ ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنے کیلئے

تین شفٹوں میں ٹریفک ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں تقریبا 220 کے قریب

ٹریفک افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ زائرین اور عقیدت

مندوں کو دوران عرس کسی قسم کی ٹریفک مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوران

عرس قصور شہر میں کسی قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

حضرت بابا بلھے شاہؒ