59

بھارتی فوجی نے کشمیریوں پر ظلم سےدلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج

کے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے سے دلبرداشتہ ہو کر ہندوستانی فوج کے

سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آو وند نے خود کو سرکاری رائفل سے

گولی مار کر خودکشی کر لی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2014ء میں سی آر پی ایف

میں شمولیت حاصل کرنے والا بھارتی فوجی ایم آر وند 5سال سے مقبوضہ کشمیر

میں تعنیات تھا اور وہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھ رہا تھا ،33سالہ سی

آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آر وند نے ہفتہ کے روز آخر کار کشمیریوں

کے ظلم و جبر کی طویل داستان سے تنگ ہو کر خود کو سرکاری رائفل سے گولی

مار کر ہلاک کر لیا ،بھارتی فوج کی جانب سے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

ہے ۔واضح رہے جنوری 2007 سے اب تک 440 بھارتی فوجی کشمیر میں

خودکشی کر چکے ہیں ۔