74

اردوادب کے عظیم شاعر احمدفراز کی 11ویں برسی آج منائی جائیگی

Spread the love

(ادبی رپورٹر ) اردوادب کے عظیم شاعر احمدفرازکی 11ویں برسی آج -25 اگست

بروز اتوار کو منائی جائے گی اس سلسلے میںاحمدیار سمیت ملک بھر کے ادبی

حلقوں میں تعزیتی سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر کی جائیں گی جس میں احمد

فراز کی ادبی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیاجائے گا ۔اردوادب کے شاعر احمد

فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے ان کے مجموعہ کلا م میں تنہا

تنہا، درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں، نابیناشہر میں آئینہ، نایافت ،خواب گل

پریشاں ہیں،جاناںجاناں کاقابل ذکر ہیںان کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز

،اباسین ایوارڈ ،نقش ادب ایوارڈسمیت لاتعداد ملکی وغیر ملکی ایوارڈزسے نوازا

جاچکا ہے۔شاعراحمدفرز 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔