53

کشمیریوں کی حمایت پر ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بند

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف

آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ

معطل کردیا۔پاکستان میں بھی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارتی مظالم

کے خلاف آواز بلند کرنے پر بند کیے جا چکے ہیں جس کا پاکستان کی حکومت

نے بھی نوٹس لیا۔ ٹوئٹر نے اب ہدایتکار نبیل قریشی کا اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا

ہے جس کے بارے میں انہوں نے انسٹاگرام اطلاع دی اور لکھا کہ کشمیری مظالم

کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔معطل کیے گئے نبیل قریشی

کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی جبکہ ان کے بائیوگرافی

میں فلمی کیرئیر سے متعلق بھی تحریر تھا تاہم اس کے باوجود ایک مخصوص

بھارتی گروپ کی شکایت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے فوری کارروائی کی۔