52

بھارت کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی وفات پاگئے

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور حکمراں جماعت

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما ارون جیٹلی نئی دیلی کے ال انڈیا

انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں وفات پا گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق66 سالہ

ارون جیٹلی کو طبیعت بگڑنے پر 9 اگست کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ

جانبر نہ ہوسکے۔ہسپتال سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیر خزانہ کا انتقال

ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 7 منٹ پر ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ

ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم رکن ارون جیٹلی کا علاج کر رہی تھی۔