94

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،کینیڈا کا سابق7 بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار

Spread the love

اوٹاوہ(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم

کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر بڑی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے،

کینیڈا نے سات سابق بھارتی فوج کے افسران کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے،

کینیڈین امیگریشن حکام کا موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے

بھارتی فوج کے مظالم کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں

ادارے کے مطابق بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب

بھارت کے 7سابق فوجی افسران نے کینیڈا کیلئے ویزہ اپلائی کیا جس پر کینیڈین

امیگریشن حکام نے یہ کہ کر معذرت کر لی کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی

فوج کے مظالم کی وجہ سے آپ کو ویزہ نہیں فراہم کیا جا سکتا۔ویزہ کی درخواست

دینے والے سابق بھارتی فوج کے 2لیفٹیننٹ جنرل،3سابق برگیڈئیر اور 2دیگر

افسران شامل تھے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم

عروج پر ہیں۔ جنت نظیر وادی چنار جہنم بنی دکھائی دیتی ہے، انسانیت سسکتی

رہی ہے۔ بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں ۔مائیں فٹ پاتھ پر بچوں کو جنم

دے رہی ہیں۔ مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر زندگی کی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔

بھوک اور افلاس کا ننگا ناچ جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی غاصب فوج کے

مظالم میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔