77

کشمیرمیں عالمی برادری بھارت کو قتل عام سے روکے،جینوسائیڈ واچ

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن ڈاٹ کام مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی

تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری

کردیا۔عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ اور دنیا بھر سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں

نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وادی میں کئی لاکھ بھارتی

فوجی تعینا ت ہیں ا و ر مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے،

مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے۔جینوسائڈ واچ نے

کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تشدد اور جبری قید کا

سلسلہ جاری ہے، مسلمان رہنمائوں کو جلا وطن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔جینو سائیڈ واچ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ

میں اعتراف کیا کہ بھارت کی قابض افواج اب تک 70ہزار کشمیریوں کو شہید

کرچکے ہیں جبکہ 1989سے لے کر 2006تک کے درمیانی عرصے میں 50ہزار

کشمیریوں کو شہید کیا گیا ۔جینو سائیڈ واچ کے مطابق بھارت کی قابض انتظامیہ

کی جانب سے مسلط فوجی آمریت جابرانہ اقدامات کی ایک شکل ہے جبکہ

وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا نظریہ ہندو توا اس کی

واضح علامت ہے۔جینو سائیڈ واچ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر پر

جدید اسلحہ سے لیس 6لاکھ فوجی اور پولیس قابض ہے، مودی اور بی جے پی نے

مسلم مخالف نفرت کو ہوا دی، مودی اور بی جے پی نے سوشل میڈیا پر جھوٹا

پروپیگنڈا کیا، بی جے پی رہنمائوں نے فوجی قبضے کو مسئلہ کشمیر کا حتمی حل

قرار دیا، کشمیریوں کو گرفتار، قتل، محصور کر کے تشدد اور جنسی زیادتی کا

نشانہ بنایا گیا اور بنایا جا رہا ہے۔