58

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
صدقہ ابھی دیتے رہیں اور استخارے کی بھی روزانہ کے حساب سے ضرورت ہے۔ جلد بازی میں قدم نہ اٹھائیں اور پرانی والی غلطی بھی نہ دہرائیں۔ نہایت ہی سنبھل کر چلنا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آج تھوڑی سی رکاوٹ دکھائی دیتی ہے لیکن اس میںزیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو شام تک بہتری مل جائے گی۔ کل سے اچھا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
مسئلے اب قدرتی انداز سے حل ہو رہے ہیں آپ جس بھی پریشانیوں اور مشکلات کا شکار تھے اس سے اب تیزی سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ آنے والے دن آپ کے حق میں اچھے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
جو لوگ دوسروں پر اندھا اعتماد کر رہے ہیں وہ منہ کے بل گریں گے، اس لئے ابھی وقت ہے سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا اپنے فیصلوں پر دوبارہ نظر ثانی کرنی ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
ایک اہم مسئلے سے نکلنے کی خبر موصول ہوگی اور جس کام کے لئے پہلے کافی دنوں سے کوشش جاری تھیں وہ کام بھی اب ہوتا ہوا دکھائی دے گا، صرف اللہ پر بھروسہ کرکے چلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
مشتری زائچہ میں آگیا ہے یہ مالی پریشانیاں بھی ان شاء اللہ دور کرے گا اور آپ کی مالی مدد کرنے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوگا، بیماری سے بھی اب نجات کا وقت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آج کافی دنوں سے جاری کوشش رنگ لائے گی اور آپ مشکل سے نکلنا شروع ہو جائیںگے۔ جن لوگوں نیاب اپنی پوزیشن بدلنی ہے وہ کوشش ضرور کرسکتے ہیں، کامیاب ہوںگے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
ماضی کی بات اب پرانی ہو چکی ہے حالات دن بدن بہتری کی جانب جارہے ہیں آج خاص دن ہیں، آپ کو خودبخود اندازہ ہو جائے گا آپ کی کوشش اب کامیابی ضرور دلائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
حالات میںبڑی شاندار تبدیلی ملنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ اب ہر سطح پر ملے گی، آپ جس طرف بھی کوشش کریں گے ان شاء اللہ کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے گی، دیکھ لینا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
بندش جادو ٹونہ جیسی کوئی چیز نہیںہے سب آپ کا وہم ہے، آپ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں، پھر دیکھیں حالات کس طرح بدلتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
روزگار کا خانہ ان شاء اللہ اب دن بدن اچھا ہی ہوگا۔ آپ پریشان ہونے کے بجائے صرف محنت کرنے پر توجہ دیں، میرے اللہ نے چاہا تو آنے والے دن صرف آپ کے اپنے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

ایک دو دن اور صبر سے کام لے لیں جب ستارے اپنی جگہ پر بیٹھ جائیں گے تب آپ کو ان کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا، آج کا دن آپ تیزی سے بہتری کی جانب لے جارہا ہے۔