79

قندیل بلوچ قتل کیس، والدنے بیٹوں کو معاف کر دیا

Spread the love

ملتان(سٹاف رپورٹر )معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والدنے اپنے بیٹوں کو معاف

کرنے کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس

میں قندیل کے والد عظیم بلوچ نے اپنے دونوں سگے بیٹوں مرکزی ملزمان وسیم

اور اسلم شاہین کو معاف کر دیا ہے اور عدالت میں معافی کا بیان حلفی جمع کرا دیا

ہے۔ قندیل کے والد نے عدالت سے استدعا کی ہے وہ ان کے بیٹوں کو باعزت بری

کر دے بیان حلفی کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں غیرت کی کہانی بنائی گئی

ہے جو حقائق کے خلاف ہے۔قندیل کے والد کا بیان حلفی میں کہنا ہے کہ قندیل قتل

کا مقدمہ 16 جولائی 2016 کو درج ہوا جبکہ غیرت کے قانون میں ترمیم 22

اکتوبر 2016 میں ہوئی، غیرت کے قانون 311 میں ترمیم بعد میں ہوئی ہے لہٰذا اس

کیس پر نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ضابطہ فوجداری کے زیر دفعہ 345 کے

تحت ملزمان کو بری کیا جائے۔ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان حلفی

پر بحث کیلئے پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب کر لیا۔