84

آج کا دن کیسا گذرے گا، مواقع اور احتیاط جانیئے

Spread the love

آج کیسا ہوگا

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

انجانی بندش نے بری طرح جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے

کسی بندگلی میں کھڑے ہوں اور اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے

رہا۔ صدقہ اور استخارہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورت حال مسلسل اچھی اور آپ کے حق میں جارہی ہے آپ کو اب اس اچھے

وقت سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور پوری طرح محنت سے کام لینا ہوگا۔ ان شاء اللہ

خواب پورے ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جس قدر بھی پریشان تھے وہ مسئلہ حل ہوگا آج کا دن آ پ کی گھریلو پریشانی میں

بھی کمی کا سبب بنے گا اور جو لوگ مالی معاملات میں بہتر چاہتے ہیں، خوش

خبری سن سکیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کاروباری معاملات بھی بہتر ہو سکیں گے اور گھریلو ماحول میں بھی جاری

کشیدگی کم ہوگی اور آج قدرتی طور پر آپ کو ایک بڑا فائدہ بھی حاصل ہوتا

دکھائی دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک راستہ نیا کھلنے کی امید ہے جو لوگ کافی دنوں سے مالی طور پر پریشانی

کا شکار تھے اب وہ اچھی جانب سفر کا آغاز کریں گے۔ آج کا دن ہر لحاظ سے

اچھا ہی گزرے گا۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بہتری دینے والا ستارہ مشتری بحکم اللہ زائچے میں آرہا ہے جس سے عزت دولت

شہرت جیسے معاملات میں بہتری ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔ زیادہ فکر

مند نہ ہوں۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورت حال واضح طور پر ان دنوں آپ کے خلاف ہی چل رہی ہے آپ ہیں کہ

مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ اگر اب بھی اللہ کے حضور اپنے لئے

بہتری کی عا نہ کی تو کب کریں گے۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ماضی میں جو ہو چکا اس کو بھول جائیں اب تبدیلیوں کا ایک شاندار عمل شروع

ہوچکا ہے۔ اس لئے آپ نے خود آگے بڑھ کر ان سے فائدہ اٹھانا ہے، آج ہی اندازہ

ہوگا۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

حالات میں غیر متوقع طورپر ایک بڑی اہم خبر آرہی ہے آپ جس بھی وہی و

پریشانی کا شکار تھے اس سے نجات ملے گی اور مالی طور پر بھی بڑی رقم کا

حصول ممکن ہو جائے گا۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ شکر ادا کریں صورت حال ان دنوں ٹوٹل آپ کے حق میں ہوگئی ہے اور مالی

معاملات میں بھی تیزی آگئی ہے آج کا دن اور بھی کئی مشکلات کو بحکم اللہ دور

کردے گا۔ ان شاء اللہ

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

روزگار کے معاملات میں بہتری آرہی ہے۔ خواہ نوکری پیشہ ہوں یا پھر کاروباری

دونوں ہی کے سلسلے بہتر ہوںگے، آج بلاک رقم کی واپسی کا بھی واضح امکان

دکھائی دے رہا ہے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ان دنوں ستارے اپنی پوزیشن بدل رہے ہیں اور کئی معاملات میں صورت حال

واضع ہونا شروع ہوگئی ہے۔ آپ ان تمام معاملات پر نظر رکھیں اللہ نے چاہا تو اس

میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

آج کیسا ہوگا