144

لائن آف کنٹرول، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

Spread the love

ایل او سی،راولپنڈی( جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھربلااشتعال

فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جس کے

نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرتباہ ہوگئے۔ پاک فوج

کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے

مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی

اشتعال انگیزی کا بھرپور منہ توڑ جواب دیا۔

پڑھیں: بھارت ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنا کرآگ بھڑکاررہا ہے، کور کمانڈر کانفرنس

آئی ایس پی آر نے بتایا بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3

افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو

نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کے بھرپور جواب کے

نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکارہلاک اور متعدد زخمی

ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں

بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

یاد رہے بھارت کی فوج لائن آف کنٹرول پر کافی عرصہ سے سیز فائر کی خلاف

ورزیاں کرتی چلی آرہی ہے جس کے نتیجہ میں وہاں سویلین آبادی کو بھاری جانی

و مالی نقصان کا سامنا ہے،تاہم قیام امن برقرار رکھنے اور لائن آف کنڑول کے

اس پار شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچانے کے پیش نظر پاک فوج انتہائی صبر و

تحمل کا مظاہرہ کررہی تھی، دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کو

طلب کر کے احتجاج اور بھارتی فوج کو نکیل ڈالنے کا بھی کہا گیا مگر وہ باز نہ

آیا جس پر گزشتہ روز افواج پاکستان نے دشمن کو مزہ چکھا دیا-