67

مسئلہ کشمیر، پاکستان کا عالمی عدالت جانے کا فیصلہ، تیاریاں شروع

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) پاکستان،عالمی عدالت

پاکستان نے بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف

میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کا

اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے

میں سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کی خصوصی معاون سفارتی

تعلقات تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات، معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی

پامالی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پاکستان نے یہ اہم معاملہ اٹھانے کیلئے بین الاقوامی

وکلا سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود

قر یشی سے وزیراعظم عمران خان کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات

سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں

مقبوضہ جموں وکشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال

کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک وقوم کے لئے تہمینہ جنجوعہ کی

طویل خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات تہمینہ

جنجوعہ کو فوراً جنیوا پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ جموں و

کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو

اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان سٹھیا چکا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس ضمن میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا

تھا پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا

ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ

فیصلہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متلعق ہمارا موقف واضح، ٹھوس اور

اصولی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت قانون اس

سلسلے میں تمام تفصیلات جلد جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیریوں کو ظلم سے دبا نہیں سکتا، فردوس عاشق

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق

اعوان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، عالمی برادری کشمیریوں

کی نسل کشی روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ

کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی

شرکت اور 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے،

جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک روز قبل 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی

کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پاکستان،عالمی عدالت