72

آج کا دن کیسا گزرے گا، تدابیر، احتیاط اور مواقع

Spread the love

آج کیسا گزرے گا

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل

صرف دعا کریں اور صدقے سے کام لیں۔ ان دنوں آزمائشی سی صورتحال ہے۔

جو روزانہ کوئی ٹنیشن دے رہی ہے اور اپنے بھی خلاف ہوتے نظر آتے ہیں۔

وراثتی امور بھی خراب ہیں۔ ان حالات میں حکمت عملی اور صبر وتحمل سے

چلنے کی اشد ضرورت ہے اور اولاد کے معاملات پر خاص طور پر نظر رکھیں،

کسی جگہ گڑبڑ ہے۔ جو آپکے سامنے نہیں آرہی۔ بعد میں پچھتاوا ہوسکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی

وراثت کے معاملات میں ابھی بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔ کوئی نہ کوئی فریق

رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ اس لئے غصے کے بجائے عقل سے کام لینے کی اشد

ضرورت ہے۔ آپ کو سب کام چھوڑ کر ان دنوں صرف اپنے روزگار پر توجہ

دینے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ جو لوگ محنت کریں گے وہ فوری پھل بھی پالیں

گے۔ اور رشتے وغیرہ کے حوالے سے خاص طور پر اچھی خبریں ملنے کی امید

من پسند جگہ بات طے بھی ہوسکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون

اپنوں کے درمیان کو اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آپ کو غصہ دلا

کر معاملات میں خرابی لانا چاہتا ہے۔ اس لئے غصے کے بجائے عقل اور ہوش

سے کام لیں۔ اور برداشت کریں، اللہ سے دعا کریں وہ ہی آپ کو محفوظ رکھ سکتا

ہے۔ جو لوگ نئے کام کی ابتدء چاہتے ہیں وہ بھی صبر کریں۔ اور مزید سرمایہ

کاری کرنا اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔ ابھی کسی بھی قسم کی

تبدیلی بھی نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی

میرے اللہ نے چاہا تو یہ ہفتہ آپ کے لئے بے حدشاندار اور مدد گار ثابت ہوگا۔

الجھن پریشانیاں وغیرہ ختم ہونا شروع ہوجائیں گی، اور جس بھی قسم کے خطرے

کو محسوس کر رہے تھے وہ بھی اب بھاگ جائے گا۔ اس ہفتے مالی فائدہ بھی

حاصل ہوگا۔ اور آپ کو روزگار کے حوالے سے آفر بھی آسکتی ہے۔ جن لوگوں

نے اپنے جگہ تبدیل کرنی ہے۔ وہ ضرور کریں، ان کے لئے بے حد اچھا موقعہ

موجود ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست

پچھلے کافی عرصے سے شدید مالی مشکلات کا شکار چلے آرہے ہیں۔ اور حالات

ہیں کہ سیدھا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اپنے معاملات کا ازسر نوجائزہ لیں۔

اگر بات سمجھ میں نہیں آرہی تو استخارے کی مدد لے لیں۔ اور جہاں غلطیاں

دکھائی دیں وہاں فوری اصلاح کرلیں گے تو صورت حال ان شاء اللہ بدل کر آپ

کے حق میں جو جائے گی۔ ویسے سورۃ واقعہ بعد نماز مغرب روزانہ پڑھنے کی

مالی پوزیشن زبردست ہوگی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر

آپ بہت بولے ہیں۔ ہر ایک کی بات میں بہت جلد آجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اکثر

نقصان ہی اٹھاتے ہیں۔ اس لئے اپنی عقل استعمال کرنے کا مشورہ ہے، دوسروں

کی باتوں میں کب تک آئیں گے۔ اس وقت ستاروں کی پوزیشن آپ کے حق میں ہے۔

فیصلہ آپ نے کرنا ہے کب کیسے اور کس طرح قدم اٹھا کر چلنا ہے۔ اگر معاملات

سمجھ میں ناآئیں تو آپ استخارے کی مدد لیں۔ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر

بد نظری کی کیفیت ابھی بھی برقرار ہے۔ آپ کو روزانہ کے حساب سے نظر

اتارنے اور صدقہ دینے کو مشورہ ہے۔ اور بعض اوقات تو یہ بھی شک سا ہوتا

ہے، جیسے کسی دشمن نے نا کوئی چال چلی ہے۔ اس وقت صرف رجوع الہی

رکھیں جو حالات ہیں۔ ان میں خدا کی پناہ ہی مانگنی چاہیے جن لوگوں نے اولاد

کے حوالے سے کوئی قدم اٹھانا ہے۔ وہ ابھی انتظار کریں اور نہایت ہی سوچ

سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر

بندش مسلسل آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ روزانہ گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت بے

حد ضرور ہے تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت آپ کو تنگ نہ کرسکے۔ جو لوگ

بیمار ہیں وہ توبہ اور صدقے سے کام لیں۔ جو کاروباری حوالے سے پریشان ہیں

وہ ابھی مزید چند دن انتظار کریں۔ جلد بازی میں کوئی قدم اٹھا کر اپنے لئے

مشکلات پیدا نہ کریں۔ گھر کی تبدیلی کے لئے بھی غور ضرور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر

حقوق العباد کے حوالے سے زائچے میں آپ کے خلاف گڑبڑ دکھائی دیتی ہے۔ آپ

غور سے سارے معاملات چیک کریں، ممکن ہے کہ نادانی میں کوئی غلطی ہوگئی

ہے، توبہ کریں، اس شخص سے معافی مانگیں جس سے زیادتی کی ہے تو حالات

خودبخود ٹھیک ہوجائیں گے۔ یہ ہفتہ آزمائشی سا ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا۔

ان حالات میں صدقہ بھی دیں، اور دل کے معاملات بھی ٹھیک کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری

روزگار کے معاملے میں بحکم اللہ بہتری آئے گی۔ جو رکاوٹیں تنگ کر رہی تھیں

وہ ٹوٹ جائیں گی اور رشتے وغیرہ کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ اس وقت

ایک بڑی رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے۔ کاروباری حضرات کے

لئے یہ ہفتہ بڑا ہی نادر ثابت ہوگا۔ آپ کے لئے ایک خوشگوار تبدیلی بھی آرہی

ہے، مکان وغیرہ کا بھی سلسلہ ہوسکتا ہے۔ بس بیماری سے بچنے کے لئے صدقہ

ضرور دیتے ہیں۔ آج کیسا گزرے گا

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری

صورت حال ان شاء اللہ اچھی رہے گی۔ آپ جس مقصد کی جانب بھی قدم اٹھانا

چاہتے ہیں وہ پورا ہوگا۔ جو خواہش عرصہ دراز سے دل میں تھی اس کے پورے

ہونے کے قریب بھی ہوں گے۔ جو لوگ کسی بھی قسم کے قانونی مسئلے کا شکار

ہیں۔ وہ غیبی انداز میں اس میں سے نکل آئیں گے۔ جیل میں بند افراد کی رہائی

قریب ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کی ترقی کا امکان بھی نظر آتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

ان لوگوں پر آپ ایک مرتبہ پھر اعتبار کر رہے ہیں، جن سے پہلے دھوکا کھا

چکے ہیں۔ اب پھر بہت بڑا خطرہ اپنے سر سوار کر رہے ہیں۔ جو لوگ بات کو

سمجھ کر اپنی عقل سے کام لیں گے وہ محفوظ رہیں گے۔ درگذر کیا تو پھر پچھتاوا

ہی ہوگا۔ جن بچوں کی شادی کے معاملے میں عرصہ دراز سے رکاوٹیں چلی آرہی

تھیں، وہ اس ہفتے ہی میرے اللہ نے چاہا تو خوشخبری سن لیں، بندش مکمل ٹوٹ

گئی ہے۔

آج کیسا گزرے گا