zalm e khalil zaad 87

وائٹ ہائوس طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کیلئے تیار

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ،جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی

اور طالبان کیساتھ امن معاہدے پر غور کیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق

وائٹ ہائوس نے طالبان کیساتھ امن معاہدے کی تیاری کا اشارہ دیدیا ہے۔ہفتہ کو

امریکی نائب صدر مائیک پینس، وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو، وزیرِ دفاع مارک

ایسپر، میرین جنرل چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف

ڈنفورڈ، مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور خصوصی نمائندے زلمے خلیل

زاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق

صدر ٹرمپ سے ان کے اعلیٰ مشیروں کی بات چیت بہت اچھی رہی۔خبر ایجنسی

کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے

رواں ہفتے قطر جائیں گے۔اس معاہدے سے افغان حکومت، طالبان اور دیگر فریقین

کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔