79

سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کی بند ش کا فیصلہ واپس لینے کی بھارتی اپیل مسترد

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) سمجھوتہ،تھر ایکسپریس

وزارت ریلوے پاکستان نے بھارتی ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر

ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کیلئے کی

جانے والی اپیل مسترد کردی۔ وزارت ریلوے نے شیخ رشید کے فیصلے کی

توثیق کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت جانیوالی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس

کے آپریشنز تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔ وفاقی وزارت ریلوے نے دفتر خارجہ

کی منظوری کے بعد بھارت جانے والی دونوں ٹرینوں کو تاحال نہ چلانے کا

فیصلہ برقرار رکھا ہے-

پڑھیں: پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

یاد رہے رواں ماہ کے اوائل میں بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ

کشمیر کو بھارتی آئین میں حاصل خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 اور

شق 35 اے کو صدارتی حکم نامہ جاری کر کے ختم کر دیا اور پھر دونوں

ایوانوں لوک سبھا اور راجہ سبھا میں اکثریت کے بل بوتے پر اس کی منظوری

لے لی- مودی سرکار کے اس غیر آئینی اقدام کےخلاف پاکستان نے احتجاجاَ

جہاں بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات محدود، تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا وہیں

وفاقی وزیر پاکستان ریلوے شیخ رشید نے دونوں ممالک کے مابین چلنے والی

سمجھوتہ،تھر ایکسپریس دونوں ٹرینیں نہ چلانے کا بھی اعلان کر دیا جس کی بعد

ازاں وفاقی کابینہ نے بھی توثیق کر دی- اس ضمن میں گزشتہ دونوں بھارت کی

وزارت ریلوے نے پاکستان سے دونوں ٹرینوں کی بندش کا فیصلہ واپس لینے اور

آپریشنز بحال کرنے کی باضابطہ درخواست کی جو وفاقی ورزارت ریلوے نے یہ

کہہ کر مسترد کر دی کہ ایک طرف بھارت پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر پر

اپنی افواج کے ذریعے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے سیز فائر معاہدے

کی خلاف ورزی سمیت بے گناہ شہریوں اور افواج پاک کے جوانوں کو شہید

کرنے کا مرتک ہورہا ہے اور دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں

پر اس نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، ایسی صورت میں بھارت کیساتھ

ٹرینوں کی آمدورفت جاری نہیں رکھی جا سکتی.

سمجھوتہ،تھر ایکسپریس