88

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

آج دن

برج حمل، سیارہ مریخ ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ان کو اب اللہ نے چاھا تو دن

بدن بہتری ملے گی اور آج ملی جلی کفیت کا حامل دن ہے جو آپ کو پر سکون

رکھے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ اپنے دوستوں سے قدرے دور رہیں۔ کسی کی شررات آپ کو مہنگی پڑ سکتی

ہے اور آج کا دن مہمانوں کی آمد و رفت والا ہے۔ ناراض سے صلح بھی مکمن

ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کسی کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں۔ میرے خیال سے جو کام

آپ کر رہے ہیں، وہ ٹھیک ہے۔آج کا دن مالی حوالے سے اچھی خبریں ہی دے

رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20 جولائی

دوستوں اور دشمنوں کی پہچان رکھیں ۔ہر ایک کو اپنے دل کا حال مت سنا دیا

کریں۔اس طرح مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔آج کا دن قدرے مشکل سا دکھائی دیتا ہے

صدقہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جولوگ سفرکا ارادہ رکھتے ہیں۔ابھی چند دن کے لئے ملتوی کردیں اور اپنے

جوجو کام ہیں ان کو بھی ناچھیڑیں، بلکہ اس میں ہی دلچسپی لیں۔ امید تو بہت

ہے،اس میں فائدہ ہے۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صرف اپنی طرف دیکھیں۔ ایک اچھے وقت کو اس طرح ضائع مت کریں۔ آج کے

دن آپ کو بحکم اللہ آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ آپ اس کا بھرپور

فائدہ اٹھائیں۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج گھر پر کام کریں گے اور خانگی معاملات کی بات چیت ہوسکتی ہے۔

صحافیوں کی آمدورفت کے علاوہ آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں

بھی مل سکتی ہیں۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو اب آرام سے چلنا ہوگا۔ غصہ اور جلد بازی شے کام نہیں لیں گے تو بہت

سے مسائل سے دور رہیں گے۔ آج آپ کو کسی چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن
ہوسکتا ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اس وقت ہر طرح کی بندش سے آزاد ہیں۔ بے فکر ہو کر اپنے مقصد کی جانب

قدم اٹھائیں آپ کو کامیابی ملے گی اور جن لوگوں نے اپنی پوزیشن تبدیل کرنا ہے

وہ ابھی انتظار کریں۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اللہ پاک پر اپنے سارے کام چھوڑ دیں اور ہر فرض نماز کے بعد اللہ الحبیب کا

100 مرتبہ کرلیا کریں۔ انشاء اللہ سب اچھا ہی ہوگا، فکر کرکے کیوں صحت

خراب کررہے ہیں۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کس طرح دوسروں پر اعتبار کررہے ہیں۔ حالا نکہ وہ آزمائے ہوئے لوگ ہیں

اب اگر ایسا کیا تو بہت بڑی مشکل میں آسکتے ہیں۔ اس لئے استخارے کی مدد

لے کر چلیں ۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حقوق العباد کے حوالے سے غلطی تو نظر آرہی ہے۔ شاہد اسی لئے زائچہ بند

ہے، اگر سمجھ میں آرہا تو توبہ کریں اور اپنے دوست اور دشمنوں سب کے لئے

دعا کیا کریں۔

آج دن