69

ناگا لینڈ کا بھارت سے اعلان علیحدگی ،وفاقی دارالحکومت قائم ، قومی ترانہ بھی جاری

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی بڑی غیر مسلم شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ

نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی

ترانہ بھی جاری کردیا، ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا

کہنا ہے بھارت کی بڑ ی غیر مسلم شورش زدہ ریاست ناگا لینڈ نے علیحدگی کا

اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری

کردیا۔ نا گا لینڈ حکومت نے کہا ہے ناگا لینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت

نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگا لینڈ نے کبھی بھی بھارت کیسا تھ الحاق

نہیں چاہا تھا۔بھارت نے 1947ء میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ

71برسوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنیوالے ناگا لینڈ

کے ہزاروں لوگوں کو دہشت گرد بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جا چکا

ہے جبکہ ناگالینڈ کی خواتین کی عزتیں بھی تار تار کی گئیں۔حکومتی عہدیداروں کا

کہنا ہے وقت آگیا ناگالینڈ بطور آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اپنا نظام

چلائے ، اسی لیے ناگالینڈ کی وفاقی حکومت نے 14اگست 2019کو اپنا یوم آزادی

منایا،اس سلسلے میں پورے ناگا لینڈ میں یوم آزادی کی خصوصی تقاریب کا انعقاد

کیا گیا۔