Kashmir-Baney-Ga-Pakistan-logo 2019 105

72 ویں یوم آزادی کی مبارکباد اور اہل وطن کے نام جے ٹی این کا پیغام

Spread the love

(تحریر :…. ایثار رانا) جے ٹی این پیغام

آزادی کیا ہے اسکا مطلب آپ ان کشمیریوں سے پوچھیں جو آج انٹرنیشنل بے

ضمیرے کھلاڑیوں کی بے حسی کے سبب سسک رہے ہیں، جب ہم عید کی

خوشیاں منارہے تھے کشمیر میں ظلم کے بادل خون کی بارش برسا رہے تھے۔

وہاں عید ہوئی نہ قربانی بس موت تھی۔10 روز سے گھروں میں بند کشمیری راشن

ختم ہونے پر ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔ شیر خوار بچوں کا دودھ ختم ہوچکا۔ دیہاڑی

کی بنیاد پر روزی کمانے وا لے فاقوں سے مرنے کے دم پر ہیں۔

بھارتی فوج اسرائیل کی طرز پر نسل کشی کا منصوبہ بناچکی اور میری بات لکھ

لیں کشمیریوں کو اپنی بقا کی جنگ خود لڑنی ہوگی۔ انتہائی کرب میں لکھ رہا ہوں

عالم اسلام اس بھیانک کھیل کا حصہ ہے۔ وہ بیت المقدس نہ بچا سکا کشمیر کیا

بچائے گا۔یہ سب امریکہ کے نیو ورلڈ آڈر کا حصہ ہے دنیا میں ایک خاص ‘مائند

سیٹ’کا راج پاٹ ارینج کیا گیا۔ حسینہ واجد، مودی، پاکستانی حکمران ، نتن یاہو،

ڈونلڈ ٹرمپ، ولی عہد شاہ سلمان اور ولادیمیر پیوٹن سب ایک ہی مزاج کے لوگ

ہیں۔ سعودیہ بھارت میں اسی ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ کرچکا ۔ چونتیس ملکوں کی

فوج شاہی شادیوں پر شرلی پٹاکے چلانے کیلئے ہے۔

لکھ لیجیے بھارت جلد پاکستان سے محدود پیمانے کی جنگ چھیڑے گا ۔ عالمی

غنڈے پاکستان کو دبائو میں لارہے ہیں اور مزید لائیں گے۔پاک بھارت کشیدگی کی

آڑ میں امریکہ دھیلا خرچ کئے بغیر افغانستان سے اپنی فوج اور اسلحہ نکال لے

جائیگا،اب یہ پاک فوج کا امتحان ہے کہ وہ ففتھ جنریشن وار کے سکستھ وار پلان

کا کیسے مقابلہ کرتی ہے۔ قوم ان کیساتھ ہے۔وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کے

ضامن ہیں۔

قوم کو حالات کی سنگینی کا مکمل ادراک نہیں،لیکن کسی میں ہمت نہیں کہ قوم

کو سچ بتا سکے۔ چھوٹے قد کے بونے سیاستدان ابو بیٹوں بہنو کو اندر کرنے اور

دوسرے انہیں بچانے میں مصروف ہیں۔یہ بھی انٹرنیشنل پلیئرز کی گیم پلان ہے

انکے ‘ایسٹس’ کبھی سیاسی حالات مستحکم نہیں ہونے دینگے۔ عمران خان سے

درخواست ہے خدارا وزیراعظم کے زعم سے نکلیں کیونکہ اس قوم کو وزیراعظم

کی نہیں لیڈر کی ضرورت ہے۔

جے ٹی این پیغام