77

جامشورو اور ٹھٹھہ میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

Spread the love

جامشورو (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلہ جھٹکے

اندرون سندھ کے شہروں جامشورو اور ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے

کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے

جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے

مطابق زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان،

احمد خان سمیت ٹھٹھہ کے پہاڑی اور کوہستانی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی

زلزلہ کی شدت 4.1 تھی زلزلے کامرکز کوٹری ویسٹ سے 52 کلومیٹر دور

ریکارڈ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین کے مطابق زلزلے سے ابھی

تک کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ جھٹکے