41

وریزاعظم عمران خان کا اچانک پمز ہسپتال کا دورہ، عیدالضحیٰ کی مصرفیات

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اچانک وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے

سرکاری شفاخانے پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی

مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ڈاکٹرز سے دستیاب سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور

کہا انہیں مریضوں سے مل کر محسوس ہوا ہے کہ انہیں ڈاکٹرز وہ توجہ نہیں دیتے

جس کے وہ مستحق ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا یہ افسوسناک امر ہے کہ ایک مسیحا

کے بارے میں مریض کی ایسی رائے قائم ہو، انہوں نے پمز ہسپتال کے تمام طبی

عملہ کو مریضوں سے پیش آنے اور ان پر توجہ دینے سمیت ان کی دلجوئی کرنے

میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اور کہا حکومت عوام کو سرکاری سطح پر

بہتر سے بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ

کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر اس کی کامیابی

کا دارومدار صرف اور صرف سرکاری ڈاکٹرزاور طبی عمہ کی کارکردگی پر ہی

منحصر ہے-

جذبہ قربانی کے بغیر کوئی قوم کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

عمران خان کا پیغام عیدالضحیٰ

قبل ازیں وزیراعظم نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں نماز عید ادا کی اور قوم

کے نام اپنے پیغام میں عید الضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اہل پاکستان اپنے

مظلوم بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید الضحیٰ انتہائی سادگی سے

منانے کا کہتے ہوئے مزید کہا کوئی بھی قوم جذبہ قربانی و ایثار کے بغیر کسی

طور کامیاب نہیں ہو سکتی، صدقہ خیراب میں دنیا میں یوں تو اول نمبر پر ہیں اسی

لئے وہ یقیناََ آج کے اس عظیم دن کی مناسبت سے بھی اپنے غریب، مسکین، یتیم

اور مفلوک الحال پاکستانی بزرگوں، بھائی بہنوں اور بچوں کو کسی طور نظرانداز

نہیں کریں گے-

پڑھیں: پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑیگا، عمران خان

ایک روز قبل اپنی زیرصدات اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا بجلی،

گیس، پانی اور روڈ انفرا اسٹرکچر کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے،

خصوصی اقتصادی زونز کی فعالیت اور صنعتی عمل کو تیز کیا جائے، اقتصادی

زونز کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لحاظ سے اہم ہیں،

نوجوانوں اور ہنر مندوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس

جس میں ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں معاشی ٹیم کے ارکان اور اقتصادی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں

معاشی سرگرمیاں تیز کرنے اور اقتصادی ترقی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اب تک کے حکومتی فیصلوں پرعملدر آمد کی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی

گئی۔ اجلاس کو مختلف حصوں میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کی صورتحال

اور صنعتوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ

دی گئی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے خصوصی اقتصادی زونز پر

بریفنگ دی اور صنعتوں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے

آگاہ کیا۔

شعبہ سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح، وزیراعظم

قبل ازیں ورلڈ ٹورازم فورم کے ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ مائونٹین، مذہبی ٹورازم، ساحلی سیاحت کے شعبوں میں بے

انتہا استعداد موجود ہے، حکومت مختلف شعبوں میں سیاحت کی استعداد بروئے

کار لانے پر توجہ دے رہی ہے، قدرتی حسن، ماحولیاتی تحفظ اورسماجی اقدار کی

پاسداری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے ساحلی

علاقوں پر آٹھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے۔ ملاقات کرنےوالے وفد کی

قیادت صدر ایگزیکٹو بورڈ ورلڈ ٹورازم فورم بولوت بیگسی کر رہے تھے۔