54

دنیا کے خطرناک کتے، جنہیں رکھنے پر پابندی، انکا کاٹا زندہ نہیں بچتا

Spread the love

دنیا کے خطرناک کتے (حصہ آخر)تحریر:… عرفان شہزاد

11) Chow Chow (چو چو)

Dangerous Dog of the World Choochoo

اس نسل کے خطرناک کتے کو مسلسل توجہ کی ضرورت درکار ہوتی ہے ورنہ

یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اب تک سینکڑوں افراد کو

موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔ اس نسل کے کتے کو puffy lion dog بھی کہا جاتا

ہے اور اسے اجنبیوں کیلئے انتہائی خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے، اسے توجہ نہ

دی جائے تو یہ دن بدن خونخوار ہوتا جاتا ہے اسلئے اسے گھر میں پالنا خطرناک

سمجھا جاتا ہے اور اس کی پرورش کا لائسنس بھی ممنوع ہے۔

12) Akita Inu (اکیٹا انو)

کتوں کی یہ نسل جاپان میں پائی جاتی ہے اور دنیا بھر میں اسے انتہائی خطرناک

کتے سمجھا جاتا کیونکہ اسے سدھانے میں خاصا وقت درکار ہوتا ہے، یہ پہاڑی

علاقوں سے لے کر میدانی علاقوں میں کہیں بھی پل بڑھ سکتا ہے، اپنی خونیں

حسیات کے باعث یہ انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے اور اجنبیوں کیلئے ایک کو

خونخوار درندہ سمجھا جاتا ہے، یہ جھپٹ کر دشمن کو زیر کرتا ہے اور اس کی

رگوں میں اپنے زہریلے دانت گاڑ دیتا ہے جس کے باعث دشمن بے ہوش ہو جاتا

ہے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

13) Perro De Presa Canario (پیرو ڈی پریسا کنیریو)

کتوں کی یہ نسل انتہائی وفادار سمجھی جاتی ہے اور اسے جانوروں کیساتھ رہنا

پسند ہے تا کہ ان پر بھونک کر انہیں قابو میں رکھا جائے، یہ اپنے مالک کی

بھرپور توجہ مانگتا ہے اگر اسے توجہ نہ دی جائے تو یہ خونخوار ہو جاتا ہے،

اجنبیوں کو کبھی معاف نہیں کرتا اور دشمن کو ہر صورت میں زیر کرنا اس کی

فطرت میں شامل ہے، اس نسل کے کتوں کو رکھنے کیلئے مالک کا انتہائی جاندار

ہونا لازمی ہے کیونکہ یہ ہر وقت اچھلنا کودنا پسند کرتا ہے اور ایکٹو رہنا اس کی

فطرت ہے، اگر اس کو توجہ نہ دی جائے تو یہ مالک پر بھی حملہ کر دیتا ہے،

البتہ شریفانہ رویہ دکھاتا ہے۔

14) Saint Bernard (سینٹ برنارڈ)

اٹلی اور سوئٹزرلینڈ میں پایا جانیوالا اس نسل کا کتا انتہائی کام کا سمجھا جاتا ہے

اور اسے ریسکیو کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے، قدرت نے اس کے اندر انتہا

کی حس رکھی ہے اور یہ کہیں بھی زمین کے اندر دبی ہوئی زندہ شے کی نشاندہی

کر سکتا ہے، اس کو خاص نگہداشت کے تحت ہی کام پر لگایا جا سکتا ہے ورنہ یہ

انتہائی خطرناک کتے ثابت ہوتے ہیں اور یہ اپنےدشمن کو نوچ نوچ کر ہلاک کر

دینے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے-

15) Basenji (باسینجی)

یہ افریقی نسل کا انتہائی خونخوار کتا سمجھا جاتا ہے اور شکاری اسے شکار کے

لئے استعمال کرتے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کتوں کی تمام نسلوں میں سب

سے زیادہ ٹریننگ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انتہائی چالاکی اور

مکاری کیساتھ کام لیتے ہوئے بغیر کوئی آواز پیدا کئے اپنے شکار پر جھپٹ پڑتا

ہے اور اسے بھاگنے کی مہلت تک نہیں دیتا، اس کے خونخوار دانتوں سے دشمن

کا بچنا ناممکن ہوتا ہے، اس لئے شکاری حضرات اس نسل کے کتے کو پالنا اپنے

لئے فخر سمجھتے ہیں

16) Gull Dong (گل ڈونگ)

اس نسل کے کتے کو بولی کتا بھی کہا جاتا ہے اور یہ بریڈ نسل ہے، اس کو کتوں

کی تمام نسلوں میں سب سے زیادہ خونخوار سمجھا جاتا ہے اور یہ مالک کے ایک

اشارے پر اپنے ٹارگٹ کو لہو لہان کر کے رکھ دیتا ہے، اس کی ایک اور صفت

جو کہ سب کتوں سے اسے ممتاز کرتی ہے یہ انتہائی سخت طبعیت کا مالک ہوتا

ہے، زخمی ہونے کے باوجود ہار نہیں مانتا اور آخری دم تک لڑتا ہے، یہ بیشتر

ممالک میں بہت سی اموات کا سبب بن چکا ہے۔ جاگیردار طبعیت کے تمام افراد

اس کتے کو رکھنا پسند کرتے ہیں، یہ بس اپنے مالک کا ہی وفادار ہوتا ہے اور اس

کے اشارے پر اپنی جان کی بازی لگا دیتا ہے۔

17) Boer Boel (بوئیر بوئیل)

جنوبی افریقہ میں پائی جانیوالی کتوں کی یہ نسل انتہائی فرنٹ لائن پر لڑنا پسند

کرتی ہے اور انتہائی خونخوار ہونے کے علاوہ انتہائی معاون بھی ثابت ہوئی ہے،

بہت سے کھلاڑی اس کیساتھ کھیلنا پسند کرتے ہیں اور یہ حد درجہ تک کہنا ماننے

کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، کتوں کی یہ نسل بغیر بریڈ کے نسلی ہے اور کھیتوں

اور زمین کی رکھوالی کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ انہیں اپنے شکار سے الجھنا

پسند ہے اور انہیں زیر کرنا ہی ان کی فطرت ہے، اس کی ایک صفت اسے سب

سے ممتاز بناتی ہے کہ یہ اپنے زخمی شکار کو اٹھا لاتا ہے اور اسے مارتا نہیں

بلکہ مالک کے حوالے کر دیتا ہے۔

18) Dogo Argentino (ڈوگو ارجینٹینو)

ارجنٹائن میں پائی جانیوالی کتوں کی یہ نسل اصلی ہے بریڈ نہیں، یہ اپنے مالکان

سے وفادار ہوتے ہیں اور دوستانہ رویہ رکھتے ہیں لیکن شکار ڈھونڈنے میں ان کا

کوئی ثانی نہیں، انکی تربیت نہ کی جائے تو یہ انتہائی خطرناک کتے ثابت ہوتے

ہیں اس لئے برطانیہ میں انہیں رکھنے پر پابندی عائد ہے، یہ انتہائی طاقتور ہوتے

ہیں اور بڑے جنگلی جانوروں کا شکار تک کرلیتے ہیں، ان میں لڑائی کی حد

درجہ خصوصیات پائی جاتی ہیں، خوفزدہ نہیں ہوتے خواہ مدمقابل کتنا ہی

خونخوار کیوں نہ ہو، یہ ہار نہیں مانتے۔

19) Cane Corso (کین کورسو)

اس نسل کے کتے اٹلی میں پائے جاتے ہیں اور یہ قسم نسلی ہے بریڈ نہیں، انہیں

پالنے کیلئے ایک وسیع رقبہ درکار ہوتا ہے اور ان کا وزن 120 پونڈ تک چلا جاتا

ہے، یہ انتہائی خوفناک طریقے سے بھونکتے ہیں جس سے درودیوار تک ہل

جاتے ہیں، انہیں پالنے کیلئے حوصلہ چاہئے دوسری صورت میں یہ اپنے ہی

مالک کو ہلاک کر دیتے ہیں، مختلف ممالک میں ان کا لائسنس لینا بہت مشکل ہوتا

ہے، اس نسل کے کتے کو اگر کھلا ماحول دستیاب نہ ہو تو یہ زندہ نہیں رہ پاتے

کیونکہ انہیں ورزش کیلئے وسیع رقبہ درکار ہوتا ہے، یہ خطرناک کتے اپنے

دشمن کو اپنی ہیبت سے ہی رام کر لیتے ہیں اور جو ان کی گرفت میں آ جائے وہ

کم ہی زندہ بچ پایا ہے۔

20) Bull Terriers (بل ٹیریئرز)

یہ کتوں کی بریڈ نسل ہے اور اپنے اعضا کے حوالے سے یہ تمام کتوں سے زیادہ

مضبوط سمجھا جاتا ہے، اس کا رنگ مکمل سفید اور سر انڈے کی مانند ہوتا ہے

اس کا بس ایک ہی کام ہے کہ یہ ٹارگٹ کو شکار کرتا ہے اور اس پر جھپٹ پڑتا

ہے، اس نسل کے کتوں کو چھوٹے شکار کرنا زیادہ پسند ہے اور یہ بڑے جانوروں

کو منہ نہیں لگاتا حالانکہ اس کے جسم کی مضبوطی دوسرے کتوں کے مقابلے

میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسے بہت سے ممالک نے بین کر رکھا ہے کیونکہ یہ

شکار کرکے ہی کھانا پسند کرتا ہے جسے مہذب ممالک میں بربریت جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے خطرناک کتے، انکا کاٹا زندہ نہیں بچتا (پہلا حصہ)

مزید پڑھیں: دنیا کا خوفناک ترین مقام اور زہریلے ترین سانپوں کا مسکن