85

ڈسکو دیوانے، پاپ گلوکارہ کوئین نازیہ حسن کی 19 ویں برسی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹر) نازیہ حسن

’’ڈسکو دیوانے ‘’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ پا پ گلوکارہ کوئین

نازیہ حسن کی 19 ویں برسی 13 اگست کو منائی جائے گی، مرحومہ نازیہ حسن

نے 15 سال کی عمر میں ہی گائیکی کا آغاز کر دیا تھا، انہوں نے آڈیو ویڈیو اور

فلموں کیلئے گانے گائے اور پاپ میو زک کو متعارف کروایا، نازیہ حسن کینسر

کے مرض میں مبتلا تھیں۔ پھیپھڑوں کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا

ہونے کی وجہ سے کوئین گلوکارہ 13 اگست 2000 ء کو جہاں فانی سے کوچ کر

کے خالق حقیقی سے جا ملیں-

یہ بھی پڑھیں: لالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نادرہ کی 24 ویں برسی

نازیہ حسن کو برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ

حسن 3 اپریل 1965 میں کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔

1980 میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں

جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو

بات بن جائے گایا۔ اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم

اپنے بھائی زوہیب حسن کے جاری کیے۔ انہوں نے 1995 میں شادی کی، مگر

کوئی اولاد نہ ہوئی، گوگل نے 3 اپریل 2017 کو اُن کی 53ویں سالگرہ پر اُن کی

تصویر کوڈوڈل کے طور پر شامل کیا۔ یہ ڈوڈل پاکستان، آسٹریلیا، کینیڈا اور

نیوزی لینڈ کے لیے تھا۔

مزید پڑھیں: فوک گلوکار عالم لوہار کی 40 ویں برسی

کوئین گلوکارہ آج بھی وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کی برسی کے

موقع پر ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے شوبز کی دنیا، سول سوسائٹی سماجی و

ثقافتی تنظیموں کی جانب سے قران خوانی کی محافل کا اہتمام کیا جائےگا۔