Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) Logo 109

ایل این جی 57 روپے تک سستی، کمرشل سیکٹرز کیلئے سوئی گیس مہنگی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) ایل این جی

اوگرا نے ایل این جی 57 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کرنے کا نوٹیفکیشن

جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے نئی قیمت

11.1 ڈالر فی ایم بی ٹی یو، جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے قیمت میں 54

روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کیساتھ بھی نئی قیمت 11.1 ڈالر ہی مقرر کی گئی

ہے، قیمتوں کا تعین اگست 2019 ء کیلئے کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کی پرانی

قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کی پرانی قیمت 11.35

ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

پڑھیں: گھریلو صارفین گیس 190 فیصد، بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی

حکومت کی پالیسی ہدایات کے بعد اوگرا نے گھریلوصارفین کے علاوہ دیگرتمام

کٹیگریز کیلئے گیس کے ماہانہ کم ازکم بل میں اضافہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر

دیا۔ جس کے مطابق اوگرا نے سپیشل کمرشل صارفین کا کم ازکم ماہانہ گیس بل

5880 روپے سے بڑھا کر 6415 روپے ماہانہ کر دیا گیا، آئس فیکٹریز کا کم از

کم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھا کر 6415 روپے کردیا گیا ہے، جنرل

انڈسٹریل سیکٹر کیلئے کم سے کم ماہانہ گیس بل 26301 سے بڑھا کر 36449

روپے کردیا گیا۔ پانچ زیروریٹڈ سیکٹرز کیلئے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 20232

روپے سے بڑھا کر 28060 کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی

سیکٹر کیلئے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 33045 سے بڑھا کر 45803، سیمنٹ

فیکٹریوں کیلئے گیس کاماہانہ کم ازکم بل 32877 سے بڑھا کر 47588 روپے

کردیا گیا، پاورسٹیشنوں کیلئے گیس کا کم ازکم ماہانہ بل 21209 روپے سے بڑھ

کر 29416 روپے کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی پی پیز کا گیس کا ماہانہ

کم ازکم بل 21209 سے بڑھا کر 29416 روپے ہوگیا ہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس

کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: انسدا گیس چوری، خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، گیسٹ ہاوسز رہائشی

کالونیوں اور خیراتی اداروں کے گیس کے کم سے کم ماہانہ بل میں کمی کردی

گئی، اس کٹیگری کے صارفین کا ماہانہ کم ازکم گیس بل 4680 روپے سے کم

کرکے 3900 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔