428

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی

زرداری کی ہمشیرہ اور رکن صوبہ سندھ اسمبلی فریال تالپور کی طبیعت ناساز

ہو گئی جس کے بعد انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فریال تالپور کو

معدے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں آفیسر وارڈ میں رکھا گیا

ہے اور ان کاعلاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان کے ضروری ٹیسیٹ کئے جا

رہے ہیں رپورٹس آنے کےبعد ہی حتمی رائے دی جا سکے گی کہ انہیں کون سی

بیماری لاحق ہے اور اس کا باقاعدہ علاج کیا ہے-

پڑھیں: فریال تالپورکا منفرد ریکارڈ،اپوزیشن ہی نہیں حکومتی ارکان بھی حیران

چند ماہ قبل بھی کراچی کی بینکنگ کورٹ میں بھی اپنے بھائی پاکستان پیپلز پارٹی

کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ منی لانڈرنک کیس

کی سماعت کیلئے پیشی کے موقع پر رکن صوبہ سندھ اسمبلی فریال تالپور کی

دھکم پیل اور رش کے باعث طبیعت خراب ہوگئی تھی، کیونکہ اس موقع پر پیپلز

پارٹی کے کئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچی تھی، تاہم آصف

زرداری اور فریال تالپور کی آمد پر سیکیورٹی نے کارکنوں کو اندر آنے سے

روک دیا تھا جس پر شدید دھکم پیل ہوئی اور رش کے باعث ان کی طبیعت خراب

ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اپنے بھائی آصف علی زرداری کے ہمراہ

منی لانڈرنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں۔