126

حکومت کا گرفتاریوں میں کوئی عمل دخل نہیں،شہباز گل

Spread the love

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے مریم نواز کی گرفتاری

پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جس نے انھیں

کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان

میں کہا گیا ہے کہ نیب نے مریم صفدر کو طلب کر رکھا تھا۔ حکومت کا کرپشن

کیس میں گرفتاریوں میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن ہی

شریف خاندان کا کاروبار ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم

صفدر چودھری شوگر ملز کیس میں 11 ہزار شیئرز کی اپنے نام منتقلی پر جواب

نہ دے سکیں۔ مریم صفدر اور یوسف عباس کے نام لاکھوں ڈالر منتقل ہوئے جس کا

جواب دینے میں ناکام رہے۔انہوں نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز ہو یا رمضان

شوگر ملز، تمام کمپنیاں منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئیں۔ شریف خاندان اربوں

روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی ٹرانزکشنز کا کوئی جواب نہیں دے سکا۔شہباز

گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چور مچائے شور کی روش بند کرے، عمران خان سے

این آر او نہیں ملنے والا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں

کی دادرسی کیلئے بلایا گیا لیکن قوم نے دیکھا کہ کشمیر کے حساس معاملے پر

بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔