133

پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبہ جاری رکھنے کا

اعلان کردیا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کرتا ر پو ر راہداری

سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کیا

اور کہا پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اسلئے یہ منصوبہ جاری رہے گا۔

پاکستان اپنا ہائی کمشنر بھارت نہیں بھیج رہا، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور

سلامتی کونسل کے صدور کو خط لکھے ہیں، بھارت جو کرنا چاہتا ہے اس کا

جواب کل پارلیمنٹ نے دیدیا،وزیراعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کا کہا ہے ،

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھارت کو اگاہ کر دیا ہے ،خوف کا لفظ

ہمارے لغت میں نہیں 27 فروری کو یاد رکھا جائے گا،کشمیر بھارت کا اندرونی

مسئلہ نہیں بلکہ ایک متنازع ہے،بھارت کیساتھ جنگ کے آپشنز کونہیں دیکھ رہے

،حافظ سعید کو رہا نہیں کیا گیا،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہانگ کانگ کا

مسئلہ چائنہ کا اندرونی معاملہ ہے جو جلد حل ہو جائیگا، ہانگ کانگ میں حالات

بہتر ہو جائیں گے۔ کشمیر کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیںگے، بھارت

کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ،بھار ت نے اضافی فوج تعینات کر کے

حریت رہنمائوں کو گرفتار کیا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں میں

موجود ہے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے،

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، اسلام آباد میں سلامتی کونسل

کے مستقل رکن ممالک کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دی گئی، عالمی

برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں غذائی

قلت کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، کشمیری حق خود ارادیت کے

حصول کیلئے 70سال سے کوشاں ہیں ،یو این او سے مطالبہ کیاہے بھارتی بربریت

کو ختم کیا جائے ، مقبوضہ کشمیر میں فون اور انٹر نیٹ کو بند کر رکھا ہے ،

پاکستان کا موقف ہے کشمیریوں کی بات سنی جائے ،امریکی وفد سے بھی مقبوضہ

کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے ، جوہونے جا رہا ہے عالمی برادری

اس کا نوٹس لے رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا راج ہے،

بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی کا چین کا دورہ متوقع ہے ، پاکستان نے بھارت کیساتھ تما م

تجارتی روابط بند کر دیئے ہیں ، بھارت کیساتھ تجارت کا افغان تجارت کیساتھ

کوئی تعلق نہیں ،پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ، پاکستان معاملے

کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پر غور کر رہا ہے ۔امریکی نمائندہ ایلس

ویلز کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات افغان امن و عمل اور مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی،

مسئلہ کشمیر پر وقت کیساتھ ساتھ پاکستان کی حمایت میں سارے دوست ممالک

سے ردعمل آئے گا کچھ کا آ گیا ہے،امید ہے امریکہ خطے میں اپنا کردار ادا کرے

گا تا کہ امن و استحکام برقرار رکھے،پاکستانی اٹارنی جنرل بھارتی اقدامات کو

عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کے حوالے سے معاملات کو دیکھ رہے

ہیں۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بھی اب بند نہیں کیا،تاہم ری روٹنگ جاری

ہے۔

دفتر خارجہ