67

پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے

درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کراچی جانیوالی

ہر ٹرین میں دو کوچز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، عید پر دو اسپیشل ٹرینیں

چلائی ہیں، عید کے بعد ٹرین ٹائمنگ، کوچز اور صفائی میں بہتر تبدیلی لائیں گے،

نئی 38 ٹرنیں چلانے سے نظام متاثر ہوا، 70 لاکھ مسافر زیادہ اٹھائے اور 10 ارب

اضافی کمائے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا

کہنا تھا بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور ان کا ایجنڈا ہے، یہ

بہت پرخطر سال ہوگا، اس میں جنگ بھی ہوسکتی ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں

جانا چاہتے لیکن کشمیر پر ہونیوالے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اگر

جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ کشمیر کوئی مقبوضہ بیت المقدس

نہیں ، مودی نے غیر دانشمندانہ کام کیا، بعض سیاستدان ایسی غلطی کرتے ہیں

جس سے تاریخ بدل جاتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہم ظلم پر خاموش رہیں، اسلئے

بحیثیت ریلوے کے وزیر سمجھوتہ ایکسپریس کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ

لیا ہے ، یہ ٹرین ہفتے میں دو دن چلتی تھی، اس کے مسافروں کو ٹکٹس کی واپسی

پر پورے پیسے دیے جائیں گے۔ کشمیری اور پاکستان کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے،

میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں، مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم

ہوگی۔دوسری جانب آج سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارت جانے

کیلئے تیار تھی لیکن بھارتی حکام کی جانب سے ٹرین وصول کرنے کی کلیئرنس

نہیں دی گئی۔دونوں ملکوں کے اسٹیشن ماسٹروں نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس پر

بھارت نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا اور ٹرین صبح 8 بجے سے 109 مسافروں

کو لے کر اسٹیشن پر کھڑی رہی۔