43

پاکستانی سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر

پابندی عائد کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس

عاشق اعوان نے کہا سول وعسکری قیادت نے کشمیریوں کی آوازسے آواز ملائی،

ملکی قیادت نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، ملکی قیادت نے دنیا کو

پیغام دیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، قائداعظمؒ کے دوقومی نظریے سے

اختلاف کرنیوالے آج سمجھ چکے ہونگے، انہوںنے ہندو ذہنیت کو پڑھ لیا تھا۔ آج

بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلما نو ں کیساتھ جو کررہا ہے وہ سامنے آرہا ہے،

بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب ،کشمیر میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر مکمل

پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی

آواز دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے رہا،

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے، بھارت جہاں جہاں

کشمیریوں کا استحصال کرے گا پاکستان وہاں سامنے کھڑا ہوگا۔ پاکستان کشمیریوں

کی حمایت کیلئے ہر آپشن استعمال کریگا، پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں عوام

کے جذبات کی ترجما نی کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے

کشمیریوں کیساتھ رشتے کے عکاس ہیں،اس موقع پروزیر اعظم کی معاون

خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھارت سے

تمام ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ،بھارت نے سیاہ قانون

سازی کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، ،پاکستان اقوام متحدہ میں

کشمیر کا مقدمہ لے جانے سمیت اقوام متحدہ کے اداروں کو جھنجھوڑنے جا رہاہے

۔ پاکستان کی قیادت نے دنیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا ہے پاکستان کشمیر کے

معاملے پر کسی قسم کی کوئی لچک نہیں دکھائے گا ،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے

سامنے آیا ہے ،کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے بھارت جتنے بھی

اقدامات کرے گا اس کے سامنے پاکستان ڈٹ کر کھڑا نظر آئے گا، پاکستان ہر

آپشن استعمال کرے گا، بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے،کسی

پاکستانی سینما میں بھارتی فلم نہیں لگے گی، ملک کا تمام میڈیا کشمیر کے اندر

ہونیوالی زیادتیوں کو اجاگر کرے ، تمام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں وہ

کشمیریوں کیساتھ کھڑے نظر آئیں ،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف

ہے، بھارت کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو ختم کرنے کے درپے ہے، انسانیت کی

تذلیل ہو رہی ہے ،ہم کشمیریوں کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،

پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے

گا، بھارت نے ان سے یہ حق چھین لیا ہے، مودی نے للکارا ہے ، ہم دنیا کو بھارت

کا اصل چہرہ دکھائیں گے ۔